کراچی (نیوز رپورٹر) پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ سندھ کے کارکنان اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں، ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز کراچی پہنچتے ہی رات گئے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کا تعزیتی دورہ کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے حال ہی انتقال کر جانے والے شیخ الحدیث اور دارلعلوم کراچی کے نائب رئیس دارالافتا مفتی محمود اشرف عثمانی کے انتقال پر تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان مختصر دورے کے دوران آج ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں سے بہادر آباد مرکز میں ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمنٰ متحدہ قیادت کو حکومت سے الگ ہونے کی درخواست کریں گے۔
فضل الرحمنٰ کراچی پہنچ گئے‘ آج متحدہ سے ملاقات‘ حکومت چھوڑنے کی درخواست کریں گے
Mar 22, 2022