پاکستان پر امن ملک، پوری دنیا کیساتھ تعاون کو تیار ہیں: نور الحق قادری 

Mar 22, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے 48 ویں وزراء خارجہ اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس کے وفود کی سائیڈ لائن ملاقاتیں محترمہ الریکا سینڈ برگ، سفیر تنظیم برائے اسلامی تعاون ، بین الثقافتی وبین المذاہب مکالمہ ، سویڈش سفیر ہنرک پرسن کی وزیر مذہبی امور سے انکے دفتر میں ملاقات سویڈن حکومت ِ پاکستان کی مذہبی آزادیوں  کے حوالے سے پالیسی کو سراہتا ہے: الریکا سینڈبرگ نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات متاثر کن ہیں پاکستان خلوصِ نیت سے تمام مذہبی اکائیوں کو حقوق و آزادی دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے : وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہم اقلیتوں کیلئے اپنے مذہب اور آئین میں متعین کردہ حقوق کی فراہمی کو جاری رکھیں گے: پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان ایک پْر امن ملک ہے اور پْر امن بقائے باہمی کیلئے پوری دنیا کے ساتھ تعاون کیلئے ہر دم تیار ہے پروفیسر قطب مصطفی ثانو، سیکرٹری جنرل ،عالمی اسلامک فقہی اکیڈمی ، سعودی عرب کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات ہوئی  پروفیسر قطب نے کہاکہ  وزیراعظم عمران خان کو اسلاموفوبیا کے تدارک کی کامیاب قرارداد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں