واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ میانمار میں 2016-17ء میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے حملے نسل کشی تھی۔ برمی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی‘ انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ شواہد سے واضع ہے برمی فوج نے بڑے پیمانے پر مظالم دانستہ کئے۔
واشنگٹن :امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا
Mar 22, 2022