سندھ ، بلاچستان کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق 


کراچی(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان مسائل پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اس لیے دونوں حکومتوں کے ماہرین اس کو حل کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے پانی میں ماہی گیری کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے ہی محکمہ ماہی گیری کو ہدایت کر چکے ہیں کہ صوبے کے ماہی گیروں کو گوادر کے قریب مچھلیاں پکڑنے سے روکا جائے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے دیرینہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ہم منصب کو سندھ کی روایتی ٹوپی، اجرک اور کھیس پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن