فر حا ن علی
farhan_ali702@yahoo.com
پا کستان اپنی آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہونے کے ساتھ ایک با ر پھر عالم اسلا م کی میزبا نی کر نے جا رہا ہے۔اسلا می تعاون تنظیم کا با نی رکن ہو نے کے نا طے پا کستان کی ہمیشہ سے یہ کو شش رہی ہے کہ او آئی سی کو دنیا بھر میں ڈیڑ ھ ارب مسلما نو ں کی موثر آواز بنا یا جا ئے اور اس کے ذریعے مسلما نو ں کے مسائل کو نا صر ف اجا گر کیا جا ئے بلکہ ان کے حل کی طر ف پیش رفت کی جا ئے۔ اس سلسلے میں8 4ویں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لئے آفیشل ترانے کا تھیم "اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو" رکھا گیا ہے۔ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھاجس میں مختلف زبانوں کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل کیا گیا۔جب کہ اجلا س کا تجو یز کر دہ مو ضوع "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داریـ"ہے۔پا کستان اسلا می تعاون تنظیم کے با نی ارکا ن میں شما ر ہوتا ہے۔ 1969میں اسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصٰی کو آگ لگا ئے جانے کا سانحہ پیش آیا تو عالم اسلا م اس کے خلا ف اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھا ہو گیا اور 25ستمبر 1969کو مراکش کے دارالحکومت ربا ط میںپہلی اسلا می سربراہی کا نفر نس کا انعقاد کیا گیا۔ سلطنت عثما نیہ کے بعد یہ پہلا مو قع تھا کہ عالم اسلا م کا اتحا د ہوا۔ پاکستان نے اس کا نفر نس میں اعلی سطحی وفد کے ساتھ شر کت کی۔ 1970میں سعودی عرب(جد ہ) میں اسلا می وزراء خا رجہ کا اجلا س ہو ا جس میں او آئی سی کاسیکر ٹریٹ قائم کر نے اور سیکر ٹر ی جنر ل منتخب کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے بعد 1972میں ہو نے والی تیسر ی وزرائے خا رجہ کا نفر نس میں او آئی سی کے چا رٹر کی منظور ی دی گئی۔
اسلا می تعاون تنظیم کی چو تھی سربراہی کا نفر نس کی میز با نی پاکستان نے 1974میں لا ہور میں کی جس میں پا کستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر عالم اسلا م کے رہنما ؤں نے شرکت کی۔لا ہو ر میں منعقد ہو نے والی او آئی سی کی چو تھی سر براہی کا نفر نس میں مسلم امہ کے سر براہوں سعودی عر ب سے شاہ فیصل ،فلسطین سے یاسر عرفات ، لیبیا کے صدرکرنل قذافی، مصر کے صدر انو رالسادات ، شام کے صدر حافظ الاسد، ملا ئیشیا کے وزیر اعظم تنکو عبدالرزاق،کو یت کے امیر شیخ صبا ح، متحدہ عر ب امارات کے صدر شیخ زید ،سوڈان کے صدر جعفر النمیر ی اور یو گنڈا کے صدر عید ی امین نے شر کت کی۔پا کستان میں ہو نے والی چو تھی سر براہی کا نفر نس کے کا میاب انعقاد پر لا ہو ر میں چئیر نگ کراس پر سمٹ مینا ر تاریخی کا نفر نس کی یا ددلا تا ہے۔ پا کستان کی گو لڈن جو بلی ( 50ویں سالگر ہ ) کے مو قع پر 23سال بعد1997میں اسلا می تعاون تنظیم کا پھر ایک غیر معمو لی سر براہی اجلاس اسلا م آبا د میں منعقد ہو ا۔پا کستان ابھی تک اسلا می وزرائے خا رجہ کو نسل کے 4 با قاعدہ اور 3غیر معمولی اجلا سوں کی میز با نی کر چکا ہے۔آخر ی با ر او آئی سی کا پا کستان میں منعقد ہو نے والا با قاعدہ اجلاس مئی 2007میں اسلا م آبا د میں ہوا جو کہ وزراء خارجہ کا 34واں اجلاس تھا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17 واں غیر معمولی اجلاس بھی 19دسمبر 2021 کو اسلا م آبا د میںمنعقد ہوچکا ہے جس میں پا کستان کی دعوت پر20ممالک کے وزرائے خا رجہ ،10نا ئب وزرائے خا رجہ ، یورپی یونین ممالک سمیت 70 سے زائد عالمی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی تھی۔ وزرائے خارجہ کی اس غیر معمولی کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ وزیر اعظم عمران خا ن ، سیکر ٹر ی جنر ل اسلا می تعاون تنظیم حسین ابراہیم طحہ اور سعودی عر ب کے وزیر خا رجہ شہزادہ فیصل بن فر حان بن عبد اللہ نے افتتاحی سیشن میںشر کت کی۔ اسلا می تنظیم کے وزرائے خا رجہ کا 17واں اجلا س افغانستان میں المنا ک انسانی صورتحا ل پر طلب کیاگیا تھا۔آج پا کستان جب اپنے قیام کے 75 سال مکمل کرنے جا رہا ہے اس مو قع پر اسلا می تعاون تنظیم کے وزرائے خا رجہ کا 48واں با قاعدہ اجلا س22سے23ما رچ 2022تک اسلا م آبا د میں منعقد ہو رہا ہے ۔او آئی سی وزرائے خا رجہ کا پا کستا ن میں منعقد ہو نے والا یہ 5واں با قاعدہ اجلاس ہے اس سے قبل او آئی سی وزرائے خا رجہ کا با قاعدہ ہو نے والا دوسرا اجلاس جو کہ دسمبر 1970میں کراچی میں منعقد ہو ا، او آئی سی وزرائے خارجہ کا11واں سیشن مئی 1980میں اسلا م آبا د میں منعقد ہو ا،او آئی سی وزرائے خا رجہ کا با قاعدہ 21واں اجلاس اپر یل 1993میں کراچی میں منعقد ہو ااور آخر ی با راو آئی سی کے وزرائے خا رجہ کے با قاعدہ اجلاس کا 34واںسیشن 2007اسلا م آبا د میں منعقد ہو چکا ہے۔ اس کے علا وہ پا کستان اسلا می تعاون تنظیم کے وزرائے خا رجہ کو نسل کے 3غیر معمو لی اجلا سوں کی میز با نی کر چکا ہے جس میں او آئی سی وزرائے خا رجہ کونسل کا پہلا غیر معمولی اجلا س جنوری 1980میں اسلا م آبا د میں منعقد ہو ا ،او آئی سی وزرائے خا رجہ کو نسل کا 7واں غیر معمو لی اجلا س ستمبر 1994میں اسلا م آبا د اور پا کستان میں ہو نے والا آخر ی اور اسلا می تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کو نسل کا17واں غیر معمولی اجلا س دسمبر 2021میں اسلا م آبا د میں منعقد ہوا۔ او آئی سی وزرائے خا رجہ کا 48واں اجلاس مسلم مما لک کے درمیان اتحاد ، یکجہتی، تر قی اور خوشحا لی کے قیا م میں اہم سنگ میل ہو گا جبکہ کو یڈ19سے نجا ت اولین تر جیحات میں شامل ہے۔اس کے علا وہ مسئلہ کشمیر، افغانستان ،اسلا مو فو بیا ،حجاب، کر پشن ،امن، سیکیو رٹی ، اقتصادی تر قی ، سائنسی اور ثقافتی شعبو ں میں تعاون سمیت مسلم امہ کو در پیش مسائل پر 100سے زائد قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔ اس اجلا س میں مقبو ضہ جموںوکشمیر پر نما ئند ہ خصوصی کی رپورٹ ، اسسٹنٹ سیکر ٹر ی جنر ل انسانی حقوق کے نو مبر 2021میں پا کستان اور آزاد جمو ں و کشمیر کے دورہ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس کے علا وہ او آئی سی وزرا ئے خا رجہ کے 48ویں اجلا س کی سائیڈ لا ئن پر او آئی سی کے کشمیر پر کنٹیکٹ گروپ کی ملا قات بھی ہو گی اور کشمیر ی رہنما وں کا وفد بھی خصوصی شر کت کر رہا ہے۔ دسمبر 2021میں ہو نیوالے او آئی سی وزرائے خا رجہ اجلا س میں پیش کی جا نے والی قرار داد کی رپو رٹ بھی اس اجلا س میں پیش کی جا ئے گی۔ 48 ویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کو او آئی سی کے ایجنڈے اور پلان آف ایکشن میںشامل کیا گیا ہے۔ اجلا س میں 675 بین الاقوامی مبصر ین شر کت کے علاوہ روس سمیت15نما ئند ہ خصوصی اور ابزرور حضرات بھی کو نسل کے 48ویں اجلا س میں شر کت کر رہے ہیں۔