منشیات برآمدگی کیسز‘ ایک ملزم کی  رہائی دوسرے کی گرفتاری کا حکم 

ملتان(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 22 مارچ تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ جلال کے مطابق ملزم جلال کے خلاف دو برس قبل مقدمہ نمبر 1034 درج کیا گیا تھا ۔ دریں اثناء منشیات برآمد ہونے کے ایک دوسرے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم قذافی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کپ نے رواں سال مقدمہ نمبر 21 درج کیا پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالت حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...