شاہ جمال (نامہ نگار)ضمیر فروش ممبران اسمبلی کے خلاف تحریک انصاف یوتھ ونگ کی احتجاجی ریلی ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ اتراء سندیلہ ،گد پور کے عہدیداران ملک امتیاز علیم ،اطہر رانا ،نوید احمد بھٹی،یاسین عباس ابڑیند ،شاہد ملک کی قیادت میں کثیر تعداد میں موٹرسائیکلوں اور بڑی تعداد میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں پر مشتمل احتجاجی ریلی کا آغاز چوک گد پور سے شروع ہوا شرکاء نے لوٹے اٹھا رکھے تھے اور حال ہی میں مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے ایم این اے حلقہ 185سید باسط سلطان بخاری کیخلاف نعرے بازی کی اس موقع پر میڈیا پر شہرت پانے والے شوکت بھکاری نے خطاب کرتے ہوئے سید باسط بخاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے اپوزیشن سے جتنے پیسے لیکر حلقہ کے غیور عوام کے تحریک انصاف کے حق میں کاسٹ کئیے گئے ووٹوں کا سودا کیا ہے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ باسط بخاری آپ نے وفاداری تبدیل کرنے کے بدلے جو رقم اپوزیشن سے لی ہے ان سے دوگنا دیتا ہوں واپس تحریک انصاف میں آجاؤ احتجاجی ریلی گد پور سے شروع ہوکر ہیڈ بکائنی کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سابق صدر تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ نوابزادہ محمد احمد خان اور سردار نعمان حمید ڈوگر سمیت ضلعی راہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوروں کا ٹولہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا چند ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی بیوفائی کے مقابلہ میں 22کروڑ عوام کی ملک و قوم سے وفاداری ان چند مفاد پرست عناصر پر بھاری رہے گی۔
باسط سلطا ن بخاری کیخلاف لوٹا برادر مظاہرہ ، واپس آؤ، دگنی رقم دونگا ، بھکاری
Mar 22, 2022