نصیرآباد(نامہ نگار)ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ اکنامکس بلوچستان منیر احمد کاسی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی بلوچستان میں زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ہے اس وقت بلوچستان میں 28 مارکیٹ کمیٹیاں قائم ہیں اس مرتبہ نصیرآباد ڈویژن میں ریکارڈ گندم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ کسانوں اور کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج اور کھاد کی وقت پر فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے زرعی ٹیکس وصولی کے لیے قائم چیک پوسٹوں پر کسانوں سے اضافی رقوم کی وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی بھی شخص اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عوامی نمائندہ ہوتا ہے نصیرآباد سے نو منتخب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر آصف علی لہڑی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی و بی اے پی کے ضلعی صدر میر غلام نبی عمرانی میر عبدالروف لہڑی ڈپٹی ڈائریکٹر عبیداللہ پندرانی ایڈمنسٹریٹر ممتاز علی جتک سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی قربان علی لہڑی نثار احمد مری چیئرمین زکوٰۃکمیٹی ممتاز مگسی غلہ اناج منڈی کے صدر دیدار مغیری سبزی فروٹ ایجنٹ کمیشن کے صدر عبدالوہاب رند اور حاجی عامر منگی سمیت دیگر سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین موجود تھے۔
زرعی پیدوار بڑھانے میں مارکیٹ کمیٹیوں کا کرداراہم ہے :منیر کاسی،اظہر شہزاد
Mar 22, 2022