کمیٹی نہیں،ڈی آر اے کا نوٹیفیکشن چاہیے:بیوگا

Mar 22, 2022

گوادر (بیورورپورٹ)بیوگا  کے عہدیداروں نے  پریس کانفرنس  میں واضح کردیا کہ کمیٹی کا نوٹیفیکشن نہیں بلکہ ڈی آر اے کا نوٹیفیکشن چاہیے۔ کمیٹی کو نوٹیفائی کرنے سے ملازمین کی تحریک کو نہیں روک سکتے۔ 24 مارچ کو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراو ہر حال میں ہوگا۔ بلوچستان بھرکے ملازمین کل سے کوئٹہ کے لیے رخ کرلے۔ سیسا بلوچستان کے تمام اضلاع کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 24 مارچ کے لیے تیاری کریں اور اپنے ساتھ ضروری سامان جیسا کہ ماسک، ایک عدد چادر و دیگر ضروری اشیاء ساتھ ضرور لائیں۔

مزیدخبریں