چمن،عشے زئی قبیلے کے دو گھرانوں میں 37 سالہ عداوت ختم

چمن (آئی این پی) عشے زئی قبیلے کے شاخ بلالزئی کے دو گھرانوں میں 37 سالہ  دیرینہ   عداوت ختم ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق چمن عشیزئی  قبیلہ کا شاخ بلالزئی کے دوخاندانوں کے درمیان 37سالہ قتل کے  واقعہ کے سلسلہ میں مرحوم حاجی غلام آقا کے گھر ان کی شہادت کے واقعہ کی بعد اس مسلئے کو حل کرنے کیلئے ہزاروں لوگوں پر مشتمل ننواتی جرگہ ہوا جس کی سربراہی اے این پی کے صوبائی صدر وصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ایم پی اے اصغرخان اچکزئی ، اور ان کے ہمراہ پیر سید مولوی سمیع اللہ آغا، سابق ایم پی اے نصیراحمد باچاخان اچکزئی ،نورزئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان نورزئی ، ملیزئی قوم کے سربراہ حاجی خدائے میر خان ملیزئی ،مفتی محمدقاسم ، مفتی محمداخلاص ، مولوی لاجور، مولوی عبدالکریم ،پشتونخوامیپ کے رہنماء حاجی محمدعیسیٰ خان اچکزئی ،ملک عبدالخالق اچکزئی ، بلالزئی مشر حاجی عبدالاحدآکا ،حاجی محمدعلی پہلوان ،خان امان اللہ خان اچکزئی اورشہریوں نے بڑی تعداد میں مرحوم حاجی غلام محمدآقا کے گھر ننواتے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...