پتوکی (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع قصورکے ضلعی صدر و ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسز مزمل مسعود بھٹی نے کہا کہ عدم اعتماد لانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا او آئی سی کانفرس اجلاس میں خلل ڈالنے والے ہوش کے ناخن لیں اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کیلئے کام کریں تو بہترہے ہم کل بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تھے اور آج بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی حکومت کو گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور ہم وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ضلع قصور سے پی ٹی آئی ورکروںکا قافلہ لیکر 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے اپوزیشن جماعتیں صرف اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے اور غلامی کی زنجیروں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے نکلی ہیں عمران خان کے ورکروںسمیت قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد جاوید سمیت دیگر موجود تھے ۔
عدم اعتماد لانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: طالب حسن نکئی
Mar 22, 2022