گکھڑمنڈی(نامہ نگار) محلہ سلیم پورہ راہوالی شرقی کا محنت کش ظہور الٰہی شام 8بجے اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ ملزمان احمد ولد ریاض بھٹی سکنہ لمبانوالی روڈ اور اسامہ ولد زاہد سکنہ مین بازار راہوالی جو پسٹلوں سے مسلح تھے اپنے 4 نامعلوم ساتھیوںکے ہمراہ آگئے اور ظہور الٰہی سے گالم گلوچ شروع کردی وجہ پوچھنے پر ملزمان نے اس پر تشدد کرنا شروع کردیا اسی دوران شور سن کر اہل محلہ جمع ہوئے تو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔