گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و ضلعی سینئر نائب صدر حاجی وقار احمد چیمہ، لیگی رہنما چوہدری سعید یوسف بھنڈ ر نے کہا ہے کہ جھوٹ کے سہارے اقتدار میں آنیوالی عمرانی حکومت کا خاتمہ یقینی ہوچکا عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عمران خان اسمبلی میں واضح طور پر اپنی اکثریت کھوچکے ہیں ۔تحریک انصاف کے منحرف اراکین کسی صورت بھی عمران خان کو ووٹ نہیں دینگے ۔مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ اور اسلام آباد جلسہ میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔قوم کی بیٹی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کا گوجرانوالہ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائیگا جس کیلئے ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزجنڈیالہ باغوالہ میں اپنے ڈیرہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما حاجی خالد مغل، غلام مرتضی چھینہ، عمران ریاض چیمہ، حاجی مشتاق مغل، عارف سندھو ، کاشف چیمہ،عدنان اسلم وکی مغل، امیر علی باجوہ، ملک موسی کشمیری، کوآرڈینیٹر پی پی 59عرفان اللہ چیمہ، اشرف گجر، سلام دین، حاجی خالد، نصیب علی، شبیر بھٹی، عزم عرفان چیمہ، ولید عرفان چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔