گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)واپڈا ٹائون اتحاد گروپ کے قائدین چوہدری محمد اسلم گھمن، اخلاق احمد بٹ ،میاں محمد احسان ،سعید احمد تاج،شوکت باجوہ ،میاں ظفر قاسم وڑائچ ،خالد گجر، میاں ثاقب غفور،رانا رمضان،رضا مصطفی داروغہ، حاجی اصغر ،لیاقت بھٹی اور میاں آصف بشیرنے کہا ہے کہ واپڈا ٹائون میں مرکزی مسجد میں جگہ کی کمی کے باعث انتظامیہ کمیٹی نے مسجد کی توسیع کا کام شروع کیا تھا اتفاق اخوت گروپ کے سرپرست رانا توقیر سرور نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی کہ جس پر ہائی کورٹ نے تمام تعمیراتی کام روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔ لائبریری اور مانومنٹ کا تو کوئی کام نہیں ہو رہا ان کا تو کوئی تین ماہ پہلے افتتاح ہو چکا اور اب صرف مسجد کی توسیع کا کام شروع تھا لہذا پھر آپ نے پارک میں کونسی تعمیر روکنے کا سٹے آرڈر لیا انہوں نے کہااگر اتفاق گروپ کے رہنما پارک میں منسلک مسجد کی تعمیر کے خلاف نہیں تو لاہور ہائی کورٹ میں اپنی دائر شدہ رٹ کے ضمن میں بیان دیں کہ پارک سے منسلک زیر تعمیر مسجد کی تعمیر پر رٹ کنندہ اور اتفاق اخوت گروپ کو کوئی اعتراض نہیں ۔
اتفاق گروپ نے واپڈا ٹائون مسجد کاسٹے لے لیا،اب منحرف ہورہاہے: اتحاد گروپ
Mar 22, 2022