گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایک ماہ گزرجانے کے بعد بھی علاقہ تھانہ احمدنگرچٹھہ میں دن دیہاڑے ہونے والی لاکھوں روپے کی وارداتوں اور اوورسیز خاتون کے قتل کا سراغ نہ لگ سکا، ایس پی صدر ڈویژن کے ٹرانسفر کے بعد مقامی پولیس بھی سست پڑ گئی ایڈیشنل چارج ملنے پر ایس پی سول لائن نے بھی کیس کے متعلق کوئی پیروی نہ کی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدنگرکی حدود میں واقع گل والہ حسن والی روڈ پر سرشام شاپنگ کرکے گھر جاتی ہوئی فیملی کو لوٹ لیا اورفیملی کے سامنے کینڈین نیشنلٹی ہولڈر خاتون کو بڑی بے دردی سے قتل کر کے ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے دریں اثنا پولیس ملازم آفتاب احمداپنے بھائی کے ہمراہ گکھڑ بینک سے اکیاون لاکھ لے کر اپنے گاوں کالے والہ آرہا تھا کہ دن کے ایک بجے گل والا چوک میں دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ایک اور دن دیہاڑے ہونے والی واردات افتخارآف نوئیں والہ اپنی بیوی اور والدہ کے ہمراہ وزیر آباد سے اپنے گائوں جارہا تھا کہ نہر کلاسکے پر دوموٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور سونے کی انگوٹھیاں چھین لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی سست روی سے متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ۔