پاکستان اسلامیان برصغیر کے فولادی جذبوں کی ترجمان ہے: اکبر نقشبندی

Mar 22, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے   قرارداد صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان اسلامیاں برصغیر کے فولادی جذبوں کی ترجمان ہے،23 مارچ 1940 کا دن قیام پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،یوم پاکستان کل ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا،23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا روشن باب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان عزم و حوصلے اور تجدید عہد وفا کا دن ہے،قرارداد لاہور نے پاکستان کے معرض وجود میں لانے کیلئے منزل کا تعین کردیا تھا،خطے میں پہلی بار اسلامی نظریاتی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور ہوئی قرارداد کی منظوری کے چند سال بعد ہی پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔قرارداد لاہور نے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ دنیا کا نقشہ بدل دیا۔

مزیدخبریں