مائیں بہنیں بیٹیاں جوق در جوق لانگ مارچ کا حصہ بنیں:شازیہ فرید

Mar 22, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ مائیں بہنیں بیٹیاں جوق در جوق لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور موجودہ نا اہل حکمرانوں سے نجات کے لئے اسلام آباد پہنچیں موجودہ حکومت چندن دن کی مہمان ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شذرہ منصب،جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین عائشہ ارشد لودھی میری دعوت پر اروپ شریف میں ہماری رہائش پر قیام کریں گی اور محترمہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے استقبال کا حصہ بنیں گی انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے موجودہ حکمرانوں کا جانا اب چند دن کی بات ہے عوام کے لئے آسانی خوشحالی اور ترقی لوٹ کر آئے گی اورملک شریف برادران کی قیادت میں آگے بڑھے گا،ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی عوام کی بڑی فتح ہوگی اور انہیں سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات ملے گی ۔

مزیدخبریں