لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وطن عزیز پاکستان کی غیور عوام کو امریکہ کی غلامی سے نکالنے کیلئے تن تنہا جنگ لڑ رہا ہے جبکہ اپوزیشن غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلتے ہوئے اپنے ہی ملک کا نقصان کر رہی ہے جن کے مذموم مقاصد قوم اچھی طرح جان چکی ہے۔ غداری کرنے والے ارکان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
عمران خان ملک کوامریکی غلامی سے نکالنے کیلئے تن تنہا جنگ لڑ رہا ہے :شمسہ علی
Mar 22, 2022