اپوزیشن کی گھٹیا سیاست نے پی ٹی آئی ورکرز کو جگا دیا :اعجاز احمد چوہدری

لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا جس دن عمران خان ایک بال سے تین وکٹیں گرائے گا۔ اسلام آباد نے 27 مارچ کے جلسے کیلئے بھرپور تیاری شروع کردی ہے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلوگن کے تحت اس تاریخی دن 10 لاکھ سے لوگوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گھٹیا سیاست نے پاکستان تحریک انصاف کے سوئے ہوئے ورکرز کو جگا دیا ہے اور آج ملک کے کونے کونے میں عمران خان کے ورکرز اپنے لیڈر کی محبت میں اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن