محقق، دانشور،انسانی حقوق کے رہنما ڈاکٹر مہدی حسن کی یاد میں تعزیتی اجلاس

لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مہدی حسن نے اپنی زندگی انسانیت کیلئے وقف کی اور وہ انسانی حقوق کی طاقتور اور بلند آواز تھے۔ وہ  محقق ، دانشوراور انسانی حقوق کے رہنماء ڈاکٹر مہدی حسن کی یاد میں حمید نظامی ہال میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر اساتذہ کرام پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری ،ودیگر مختلف شعبوں کے سربراہان ، اساتذہ کرام اور طلبائو طالبات نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن