لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ نیشنل سانگ مقابلہ گائیکی میں شرکت کرنا آپ سب نوجوان آرٹسٹوں کیلئے اعزاز کا باعث ہے۔ اعتماد سے پرفارم کریں ۔ یہی پلیٹ فارم آپ کے ہنر کے پہنچانے گا۔ الحمراء میں کامیابی آپ کے سنہری مستقبل کی ضامن ہوگی۔ ان خیالا ت کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے ملک بھر سے آنے والے آرٹسٹوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء عالمی ادبی وثقافتی ادارہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نمائش ’’بُن لے سپنے اپنے‘‘ سجائی گئی۔امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم مکان ایلو،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی ودیگر نے نمائش کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے بھی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش دیکھی۔ امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم مکان ایلو کی آرٹسٹوں کے کام میں گہری دلچسپی،ذوالفقار علی زلفی کے فن پارے کی تعریف کی۔ ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ نمائش دیکھنے والوں کی بڑی تعداد الحمراء آرٹ گیلری میں موجود تھی۔نمائش میں معروف ومشہور آرٹسٹوں کے 100سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے۔