8 نیشنل سٹارٹ اپ ایکسپو ، انویسٹرز سمٹ کا انعقاد

Mar 22, 2022

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایکسپوسنٹر لاہور میں ہونے والے2 روزہ پاکستان ٹیک فیسٹیول میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور آئی ٹی سی این ایشیاء کے اشتراک سے منعقدہ نیشنل سٹارٹ اپ ایکسپو میں نوجوانوں اور ٹیک کمپنیوں کی بڑی تعداد کی شرکت اور پذیرائی دیکھنے کو ملی۔ ٹیک فیسٹیول میں 50 کارپوریٹ کمپنیوں اور 40 سٹارٹ اپس نے اپنی مصنوعات اور خدمات عوام کے سامنے پیش کیں۔ نمائش کے دوسرے روز پی آئی ٹی بی انکوبیشن وِنگ نے انویسٹرز سمٹ کا انعقاد بھی کیا جس میں 20سٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ پی آئی ٹی بی انکوبیشن ونگ کے سٹال پر پاکستان بھر میں سٹارٹ اپس کو حاصل مواقعوں اور ٹیکنالوجی سنٹرز کے بارے میں معلومات اور سپورٹ بھی مہیا کی گئی۔ چیئر مین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی نے کہا کہ ایسے فیسٹیولز کی وجہ سے سٹارٹ اپس کو ترقی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع ملنے سے ایکو سسٹم مزید مضبوط ہو گا۔

مزیدخبریں