پبلک سکول کو بند کرنے کے خلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی 

Mar 22, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سمرا پبلک سکول کی عمارت کو طلباء کے لئے بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر حافظ محمد فاروق نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سکول کی عمارت بند ہونے سے سینکڑوں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے‘ اس لئے عمارت کے رقبے کو سکول کے نام منتقل کیا جائے۔ دادرسی سے 500 طلباء اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں گے۔ 13 کنال رقبے کا 5 ستمبر 1984 کے نوٹیفکیشن اور نیشنل پالیسی کے مطابق عملدرآمد کرایا جانا بھی ضروری ہے۔
برتری 

مزیدخبریں