ملتان( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی بلڈنگ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بلڈنگ کادورہ۔ وزٹ کے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم، سٹاف آ فیسر ٹیکنیکل ایم ڈی اے علیم ماجد اور انجینئرنگ سٹاف بھی ہمراہ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ کا کام 100 فیصد مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کام مکمل نہ کرنے پرٹھیکیدار اور متعلقہ انچارج آ فیسر کی جواب طلبی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی شفٹنگ کے لئے دو فلور کا کام اسی ماہ میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول کی بلڈنگ کو 30 جون سے پہلے ایم ڈی اے کے ہینڈ اوور کیا جائے۔ اس پراجیکٹ میں مزید تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جا سکتی۔