اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہئے تھا، 25 مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، آئین میں اس بات کی گنجائش ہی نہیں کہ پارلیمنٹ بلڈنگ کی "تزئین و آرائش" کے باعث اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلایا جائے، سپیکر کے وضاحت ناقابل قبول ہے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے، آئین میں نہیں لکھا کہ پارٹی کے حکم پر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی، ووٹ دینے سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کاروائی نہیں ہو سکتی، آرٹیکل 63 اے بلکل واضع ہے، وزیرعظم اور حکومت ارکان کو ڈرانا دھمکانا بند کرے ۔
شیری رحمان
iآرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہئے تھا،شیری رحمان
Mar 22, 2022