iسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی اقدامات کرنا بند کریں:مریم اورنگزیب

Mar 22, 2022

اسلام آباد(خبر نگار) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر آئینی اقدامات کرنا بند کریںایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران اور سپیکر نے 14دن میں اجلاس کی آئینی ضرورت پوری نہ کر کے پہلے ہی آئین کی خلاف ورزی کی، عمران اور سپیکر نے آرٹیکل 6کا جرم کیا14دنوں میں اجلاس نہ بلا کر سپیکر نے اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کی واحد تشریح کے باوجود اسپیکر کا 14 دنوں میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت،افسوسناک اور مکمل طور پر غیر آئینی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا ۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں