ملتان (سپیشل رپورٹر ) لائیرز فورم پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کا اجلاس ہائی کورٹ ملتان بار روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر رانا مقصود افضل ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس میں وزیراعظم کی اپوزیشن کے بارے میں نازیبا الفاظ کی پر زور مذمت کی گئی اور سپریم کورٹ سے وزیراعظم کے غیر پارلیمانی طرز گفتگو پر سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو زیر بحث لایا گیا۔لانگ مارچ میں لائیرز فورم کے ممبران و عہدران کی کثیر تعداد میں یقینی شرکت اور لانگ مارچ کو کامیاب بنانے، لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے متوقع رکاوٹوں، اوچھے ہتھکنڈوں، غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کے سدباب کے لئے مشاورت کی گئی۔ ممبران و عہدران سے تجاویز لی گئی اور وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تاخیری حربوں اور جانبدرانہ رویے کی مذمت کی گئی اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرواکر وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکا میں صدر ملتان ڈویژن سید ضیا حیدر زیدی ، رانا آصف رجوانہ،رانا مقصود افضل،میاں مظہر حسین، عابد حسین بھٹہ ا، را نافتخار لیاقت ، نوید اقبال گوریجہ ،عمران بھٹہ ،ملک عمر کمبوہ، سلیم خان لودھی ، مہرسجاد حسین ،مرزا فرخ بیگ،ملک شاہد ،سہیل طاہر تھیم ،چوہدری ذوالفقار چھینہ،چوہدری ابرار سعید ،رانا آفتاب،رانا عارف،شیخ جاوید ،ظفر قادری و دیگر ممبران شامل تھے۔
لائیرز فورم