نیوزی لینڈ میں شدید طوفان سے کشتی ڈوب گئی،4افرادہلاک،ایک شخص لاپتہ

Mar 22, 2022

ویلنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کو پیر کے روز ایک شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس طوفان کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں افراتفری دیکھنے میں آئی اور قریبی سمندر میں ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی بھی ڈوب گئی۔ اس کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ اس طوفان کے ساتھ آک لینڈ اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔ ایک گھنٹے میں وہاں اتنی زیادہ بارش ہوئی، جتنی عموما پورے مہینے میں ہوتی ہے۔
نیوزی لینڈ طوفان

مزیدخبریں