احساس کفالت کی رقم بڑھا کر 14ہزار فی گھرانہ کر دی ، ثانیہ نشتر

Mar 22, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ہوا ،احساس ادائیگیوں کے معیار و رفتار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پرغور اجلاس ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر میں ہوا،جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور احساس کے افسران شریک ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس کفالت کی رقم بڑھا کر اب 14ہزار فی گھرانہ کر دی گئی ہے،احساس کفالت صارفین کے بچوں کے احساس تعلیمی وظائف بھی جاری ہو رہے ہیں ،سٹیک ہولڈرز کاجنوبی پنجاب میں احساس ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلئے تعاون پراتفاق، ہوا۔
 ثانیہ نشتر

مزیدخبریں