اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلامک وزرا ئے خارجہ کا اجلاس خوش آئند ہے،عالم اسلام کے رہنما پاکستان آ رہے ہیں،کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی ،وزیر اعظم کیخلاف جب سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے سیاسی پارہ ہ بڑھا ہے۔وزیر اعظم اور وزرا گھبراہٹ کا شکارہیں،دھمکیاں دے رہے ہیں ۔عوام آپ سے جان چھڑانا چاہتی ہے،آپ کے لوگ آپ سے بیزارہو چکے ہیں،پیپلزپارٹی پیسوں کیسیاست پر یقین نہیں رکھتی،آپ کسی کوؤوٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا اہم اجلاس ہے،عالم اسلام کے رہنما آ رہے ہیں،کشمیر، اور فلسطین سمیت تمام مسائل پر بات ہو گی، اچھی بات ہے کوئی حل نکلے ۔او آئی سی سے اپیل ہے کہ کشمیر جیل بنا ہوا ہے،اس لے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
قمر زمان کائرہ
iوزیر اعظم،وزرا ء گھبراہٹ کا شکار ،دھمکیاں دے رہے ہیں:قمر زمان کائرہ
Mar 22, 2022