جکارتہ (این این آئی)کویتی قومی اسمبلی کے سپیکر مرزوق الغنیم نے عالمی برادری کی جانب سے دنیا میں جاری تنازعات کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے کی مذمت کرتے ہوئے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آئی پی یو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزوق الغنیم کا کہنا تھا کہ کویت کسی بھی قسم کے قبضے کا مخالف ہے انہوں نے تیس سال قبل عراقی فوج کے خلیج فارس پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔ان کا سوال تھا کہ روسی وفد کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے جو چند دن یا ہفتے پہلے شروع ہوئی تھی۔
کویتی سپیکر قومی اسمبلی
iکویتی سپیکرقومی اسمبلی نے اسرائیل کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کردیا
Mar 22, 2022