وزیراعظم آئینی، سیاسی، جمہوری شائستگی  کا راستہ اختیار کریں:لیاقت بلوچ

Mar 22, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار، جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں کوئی فرد، پارٹی اور لیڈر ناگزیر نہیں ہوتا۔ یہ نظام آئین اور جمہوری قدروں اور ضابطوں کا پابند ہوتاہے۔ میاں نوازشریف بھی پاپولر ہوئے، بار بار نکلے، لیکن عوام اُن کے ساتھ نہ نکلے۔ وزیراعظم عمران خان بھی تاریخ کے اِس ناقابلِ تردید حقیقت کو جانیں اور آئینی، سیاسی، جمہوری شائستگی کا راستہ اختیار کریں۔

مزیدخبریں