کراچی (نیوز رپورٹر) مصلح الدین ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بصیرت اسکول کیمپس 3، ناظم آباد نمبر 4 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ جما عت اہلسنّت کراچی کے رہنماء علامہ محمد رئیس قادری نے کیمپ کا وزٹ کیا ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی سے ستائے عوام علاج معالجے کے لئے پریشان ہیں۔ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مہنگے میڈیکل ٹیسٹ عوام کے ماہانہ بجٹ کو متاثر کرتے ہیں۔ غریبوں کو فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت فراہم کر نا خیر کا کام ہے۔ میڈیکل کیمپ کے انچارج الطاف حسین جونیجو نے بتایا کہ ویلفیئر کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ، آئی اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، چائلڈ اسپیشلسٹ اور لیڈی ڈاکٹر عوام کا مفت طبی معائنہ کرتے ہیں علاوہ ازیں شوگر ٹیسٹ، کیلشیم ٹیسٹ، یوریک ایسڈ ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ بھی مفت کیا جاتا ہے۔ مریضوں کو ادویات بھی نالکل فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر بصیرت اسکولنگ سسٹم کے ڈائریکٹر پروفیسر غلام محی الدین قادری، حافظ محمد سلیم قادری، محمد علی میمن، محمد شاہ رخ فیروز اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔نیز وطن عزیز سے اپنی لازوال محبت کے اظہار اور نوجوان نسل کے ذہنوں میںحقیقی نظریہ پاکستان اجاگر کرنے کیلئے جما عت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام منگل 22 مارچ رات نو بجے ،شہداء میلاد مسجد نیو پریڈی اسٹریٹ اہلسنّت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امیر جما عت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری اور جما عت اہلسنّت کے قائدین و رہنماء خطاب کریں گے۔
علامہ رئیس قادری
مہنگائی کے ستائے عوام علاج معالجے کیلئے پریشان ہیں‘علامہ رئیس قادری
Mar 22, 2022