کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا کی زیر صدارت25 مارچ کے حوالے سے مرکزی قیادت کے حکم پر دھرنے میںشرکت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لیبر ونگ سمیت دیگر ونگز کے عہدیداران اور ضلعی صدورنے شرکت کی جن میںضلعی صدور نواز لیگ ملیر فیروز خان‘ صوبائی سینئر نائب صدر رانا محمد احسان‘ انچارج مسلم لیگ ہائوس و فنا نس سیکرٹری سندھ سید نثار شاہ لیبر ونگ کراچی کے اخلاق ہاشمی‘ خواتین ونگ سندھ کی صدر سورٹھ تھیبو ‘ کراچی کی صدر پروین بشیر‘ نعمان ہاشمی‘عنیب شاہ ‘ حاجی اقبال‘ راجہ سعید‘ جاوید را‘ محبوب الہی‘ امجد ایڈووکیٹ‘ نعمان ہاشمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے سید منور رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ لانگ مارچ میں مدرو دیگر ونگز کے ہزاروں کارکن اسلام آباد مارچ کرے گا۔