کراچی (نیوز رپورٹر) امامیہ ایجوکیشن بورڈ کراچی اور باڈہ آف لٹریسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت پری بورڈ امتحانات برائے میٹرک اور انٹر جماعت کا آغاز ملک بھر کی طرح شہرِ قائد میں بھی کردیا گیا، گلشن اقبال ، گلبہار، گلشن معمار، اسٹیل ٹائون، انچولی ، گلبرگ ، ملیر، جعفر طیار، ڈرگ روڈ، سمیت شہر بھرمیں طلبہ کی سہولت کے لیے 20 سے زائد مقامات پر امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جس میں ہزاروں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر پری بورڈ کمیٹی اور ڈویڑنل کابینہ کے ممبران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور تمام امور کا جائزہ لیا، پری بورڈ امتحان کے پہلے روزطبیعیات کا امتحان لیا گیا،اس موقع پر کسی بھی قسم کی نقل کی روک تھام کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔ امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیم آئی ایس او کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات سے قبل امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کو ذہنی طور پر تیار کرنا اور مقابلے کا رجحان بڑھانا ہے تاکہ جدید دور میں طلبا ء کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ آ ئی ایس او طلبائ میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئی دہائیوں سے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی طلبہ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔
امامیہ ایجوکیشن