10ہزار ناخواندہ بچوں کو ایک سال کے دوران اسکول میں داخلے کا عزم

کراچی (نیوز رپورٹر) شاہد آفریدی فاونڈیشن (ایس اے ایف) اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ(جی سی ٹی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ایک سال میں مشترکہ طورپر کام کرکے  سندھ میں موجود مزید 10ہزار ناخواندہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ اعلان دونوں غیر منافع بخش اداروں کے مشترکہ فنڈ ریزنگ ڈنر کے موقع پر کیا گیا جس کا انعقاد گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، دونوں فلاحی ادارے پچھلے چار سال سے اکھٹے کام کررہے ہیں اور کراچی کے مضافات میں آٹھ رفاعی اسکول مل کر چلارہے ہیں،جہاں غریب طبقات کے تین ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔  دونوں غیر منافع بخش ادارے اپنے مشترکہ طورپر چلائے جانے والے رفاعی اسکول کی تعداد میں اضافے کے خواہاں ہیں، تاکہ ناخواندہ بچوں کی تعداد میں اضافے کو روکا جاسکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں کے تازہ سروے کے مطابق پاکستان میں 22ملین سے زائد بچے ناخواندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آسٹریلیا جیسے ملک کی کل آبادی جتنی بچوں کی تعداد اسکولوں میں داخلے سے محروم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے فلاحی ادارے نے مستند ترین اعداد و شمار اکھٹے کیے جس سے پتہ چلا کہ پاکستان کے تعلیم کے شعبے پر کل اخراجات ملک کے دفاعی بجٹ سے زیادہ نہیں، ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومتیں اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مل ملاکر ملک کے دفاعی بجٹ سے زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 300ارب سے زائد تعلیم کے شعبے پر سالانہ اخراجات کے باوجود پاکستان میں ناخواندہ بچوں کا مسئلہ بڑھتا ہی چلاجارہاہے۔
شاہد آفریدی فاونڈیشن

ای پیپر دی نیشن