نواب شاہ(نامہ نگاران)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ نے ضلعی صدر علی اکبر جمالی،ایڈوکیٹ خان بہادر بھٹی ،راشد چانڈیو ،اور اسد اللہ چنہ کے ہمراہ نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران نیازی اور اس کے وزراء دہشت گردانہ اور شر م نا ک الفاظ ادا کرتے ہیں ،وزیر داخلہ نے کل جو شرمناک گفتگو کی اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ، اس کو اپنی وزارت داخلہ جاتی ہوئی نظر آنے لگی ہے اسی لئے وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھاہے وہ اخلاقیات سے عاری شخص ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزراء ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور وزیراعظم بدتمیزی و بداخلاقی میں ان سب وزراء سے آگے ہیں ،اسپیکر آئینی طورپر ریفری کا کردار ادا کرتا ہے مگر موجودہ عوام دشمن حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،اپوزیشن نے قوم کے زخموں پر مرہم رکھا اور تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے،مہنگائی کے سونامی کو قوم بھگت رہی ہے ،قوم اور معاشیات پر خودکش حملہ کیا ہے نیازی اینڈ کمپنی ضمیر کی آواز بلند کرنے والے اراکین اسمبلی کو لوٹا قرار دے رہے ہیں در حقیقت وہ لوٹے نہیں قوم کے مسیحا ہیں ،وہ ساڑھے تین سال وزیراعظم کو سمجھاتے رہے ،جب ان کی بات نہیں سنی گئی تو وہ ظلم اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تو انہیں اب دھمکیاں دی جارہی ہیں ،پی ٹی آئی کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہے جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں ،جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں ،پاکستان کرپٹ ترین ممالک میں سر فہرست ہے،اسپیکر سہولت کار بن رہا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں وہ آئین کے آرٹیکل 54 کی خلاف ورزی کررہا ہے اس پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،جب بینظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تو سات روز میں اجلاس طلب کرلیا گیاتھا،عمران اپوزیشن میں تھے تو پارلیمینٹ پر حملہ ہوا،پی ٹی وی پر حملہ ہوااور وکلاء پر حملہ ہوا تھااب جب اقتدار میں ہیں تو پارلیمینٹ لاجز پر حملہ کیا گیااورسندھ ہائوس پر حملہ کیاگیا ہے،27 مارچ کوپی ٹی آئی نے اپنے دہشت گردوں کو بلایا ہے جمہوریت پسند کارکن بھی پہنچیں گے اگر تصادم ہواتو حکومت ذمہ دار ہوگی انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم ممکن نہیں ہے پی پی کی موجودگی میں اس کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا ہے سند ھ کے عوام کے مفاد میں ہر سیاسی جماعت سے بات ہوسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد سندھ کے مفاد میں کیا ہے ان کے مطالبات میں کوئی سندھ دشمن مطالبہ نہیں ہے اس لئے سب مطالبات تسلیم کئے ہیں ،انہون نے کہا کہ پی پی پی کے ہوتے ہوئے کوئی ماںکا لعل سندھ تقسیم نہیں کرسکتا ہے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف پی پی پی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
عاجز دھامرہ
حکومت جانے کا خوف‘ حکمراں ذہنی توازن کھوبیٹھے‘ عاجز دھامرہ
Mar 22, 2022