سہون شریف( نامہ نگار ) حضرت قلندر لعل شہباز ؒ کے ۷۷۰وین عرس مبارک کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیںگورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل آج مزار قلندر پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔ عرس کے پہلے روز ملاکھڑا ،اور سگھڑن جی کچہری منعقد کی جائے گی جبکہ دوسرے روز ادبی کا نفرنس ہوگی جس میں ملک بھر کے نامور ادیب ودانشور شرکت کرینگے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردا رعلی شاہ مہمان خاص کی حیثیت سے شریک ہونگے ۔عرس مبارک کے آخری روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مزار قلندر لعل شہباز پر چادر چڑھا کرعرس مبارک کی اختتامی تقریب میںشرکت کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے عرس کے پہلے روز۲ ۲مارچ(آج ) کو ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس مبارک مبارک کے موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا برا حال کردیا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے شہر کے مختلف محلوں میں لوگ پینے کے پانی کے لئے پریشان ہیں ۔