کوٹری(نامہ نگار) ایپکا شہید ساقی گروپ کے سینئر نائب صدر سید توقیر شاہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ضلعی صدر حاجی غلام نبی سیال، جنرل سیکریٹری امید علی آمڑو, اعجاز بھٹو, ظہیر جوکھیو, فراج اکبرخان , نور نواز حاجانو, اعجاز علی میمن سمیت مرکزی رہنما نیاز حسین خاصخیلی, ایم ای بھرگڑی, جاوید علی بگھیو و دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر حکومت جلد مسائل حل نہیں کرتی تو عیدالفطر کے بعد کراچی میں دھرنا دیا جائے گا اورملک بھر میں ملازمین کے جاری احتجاج کی ہر سطح پر حمایت کی جائیگی-حکومت تمام معاہدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملازمین کی مراعات میں یکسانیت کی بنیاد پر ملنے والی مراعات اور تنخواہوں میں تفریق کا خاتمے کا الائونس 15% &÷25 DRA- کا جلد نوٹیفکیشن جاری کرکے ملازمین کی مایوسی کو ختم کیا جا ئے اور عدالتی فیصلہ کی روشنی میں مرنے کی شرط ختم کرکے گروپ انشورنس و بہبود فنڈ کی رقم رٹائرمنٹ کے وقت ادا کرنے کا جلد نوٹیفکیشن اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور دیگر مراعات میں 200 فیصد اضافہ کے ساتھ پینشنرز کی پینشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔ کلرک رہنمائوں نے حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ تمام ایڈہاک الائونسز ضم کرکے ملازمین کے پے اسیکیل روائیز کئے جائیں , میڈ یکل اور کنوینس الائونس میں ÷100 فیصد اضافہ کیا جائے- مقررین نے مزید کہا کہ سندھ ایگریکچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ملازمین کے تمام مسائل جلد حل کرنے اور ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن و دیگر رلیف سے محروم کیا گیاہے عید کے بعد وزیر اعلٰی ہائوس کراچی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔
کلرک دھرنا
مطالبات کی منظوری کیلئے کلرکوں نے کراچی میں دھرنے کا اعلان کردیا
Mar 22, 2022