پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز 26مارچ کو تقریب کا انعقاد کریگا

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز26مارچ(ہفتہ)کو اپنی سالانہ فلیگ شپ تقریب "مکالمہ پاکستان 2022"کا انعقاد کریگا۔
 تاکہ ملک میں امن و سلامتی سے متعلق اہم امور پر پالیسی کی سطح پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔اس سال کے مباحثے میں "پارلیمنٹ کا مستقبل، آئین اور جمہوریت؛ طالبان کا افغانستان، اور پاکستان کے لیے چیلنجز؛ آزادی اظہار پر بحث:درپیش مسائل اور  گورننس، شفافیت جیسے موضوعات زیر بحث ہونگے۔مکالمہ پاکستان امن کے حصول کی ضرورت اور طریقوں پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ تقریب میں پالیسی سازوں/قانون سازوں، ماہرین تعلیم، صحافی ،دیگر ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ طلبا اور عام لوگ بھی شرکت کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...