او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسویں دو روزہ اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہو گا

Mar 22, 2022 | 09:37

عرفان جمیل ڈوگر
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسویں دو روزہ اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہو گا
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسویں دو روزہ اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد (عرفان جمیل ڈوگر) او آئی سی وزرائے خارجہ   کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس 22 اور 23مارچ کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے .
تمام نگاہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے خطاب پر ہیں امت مسلمہ کا اتحاد مسلمان ممالک میں عدل و انصاف کا بول بالا کرنے اور اسلام ممالک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنا اس اجلاس کا اصل مقصد ہے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق سو سے زائد قرار دادیں پیش کی جائیں گی، او آئی سی کے اجلاس میں تشریف لانے والے وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اس اجلاس کی اہم ترین باتوں مین سے ایک یہ ہے کہ اس اجلاس کے بعد اگلے ایک سال کے لئے  او آئی سی کی چئرمین شپ کا اعزاز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حاصل ہو جائے گا اجلاس کے سائید لائن میں متعدد اہم ملاقاتیں متوقع ہیں حسن اتفاق ہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر منعقد ہو رہا ہے جب پاکستانی قوم اور مسلح أفواج.
 یوم پاکستان منا رہی ہے اور 23 مارچ کو پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کا آب و تاب کے ساتھ مظاہرہ کرتا ہے اس کانفرنس کے شرکا اس پروقار تقریب میں بھی مدعو ہیں اس اجلاس کے حوالے سے بین الاقوامی نشریاتی ادارے سے وابستہ صحافی جواد ہمدانی کا کہنا تھا، یہ ہی تواقع کی جا رہی ہے کہ وسیع البنیاد موضعات پر بات ہو گئ،لیکن جو بات قابل تواجہ ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان  اسلامی امہ کا ایک اہم ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے لئے یہ ایک بہت بڑا اعزاز بھی ہے کہ پاکستان کی جو سفارتکاری جو ہے اسکی کامیابی بھی ہے اس وقت پوری دنیا میں روس اور یوکرائن کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے اور تمام توجہ اس جانب ہے پاکستان کس حد تک کامیابی ہوتا ہے کہ عالم اسلام کی  توجہ کو افغانستان کی طرف لایا جائے اور افغانستان کی عوام جو ایک بحرانی کیفیت سے دو چار ہے کو ریلیف دلایا جائے.

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس 22 اور 23مارچ کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے

مزیدخبریں