کورونا ویکسین کیلئے افسران کا ہیلتھ پروفیشنلز پر بلاجواز پریشر

Mar 22, 2022

 پنڈی گھیب(نامہ نگار)کورونا ویکسین کیلئے افسران کا ہیلتھ پروفیشنلز پر بلاجواز پریشر،ووٹر لسٹوں اور افغانی شناختی کارڈ ہولڈرز کو بھی جعلی ویکسین لگا دی گئی،کورونا ویکسین کا ٹارگٹ مکمل کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے افسران کی ریس لگی ہوئی ہے جس میں عوام کو بیماری کو سنجیدہ لیئے جانے کے بلند و بانگ بھاشن دینے والوں نے اپنے ماتحت عملے کو پاتال کی تہہ سے بھی بندے ڈھونڈ کر لانے اور انہیں کورونا ویکسین لگوا کر ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افسران نے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دیا ہوا ہے جسے پورا کرنا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ مقامی سطح پر 95فیصد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے ،محکمہ ہیلتھ کے افسران ٹارگٹ پورا کرنے کیساتھ زمینی حقائق بھی اعلی حکام تک پہنچائیں تاکہ ایسا نہ ہو کہ پاکستان کی آبادی سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ جائے ۔

مزیدخبریں