وہاڑی ( کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب کی شروع کردہ کلین گرین اور ویلفیئر انی شیٹو کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے وہاڑی بلدیہ کی صفائی مہم صرف کاغذی کاروائی تک محدود مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن ،غفور ٹاؤن، اقبال ٹاؤن،شان چوک،نرگس پمپ والی گلی میں آئے روز گٹر ابلے رہتے ہیں ، گلیوں میں گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے نمازیوں کا مسجد،بچوں کا سکول جانا مشکل ہوجاتا ہے بلدیہ کے اعلی افسران کو معتدد بار درخواست دیں مگر انکے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، گڑھے حادثات کا باعث بن رہے ہیں شہریوں راجہ عرفان دلاور، بابا اشرف، یاسر علی، ناصر علی، منیر باجوہ، ڈاکٹر ہاشم علی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریکارڈ ترقیاتی و عوامی منصوبے مکمل کروائے جانے کے دعوے تو کئے گئے مگر وہاڑی شہر مین ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔ گزشتہ کئی روز سے کٹروں کا پانی ہمارے گھروں میں داخل ہو رہا کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
وہاڑی میں ابلتے گٹر،ٹوٹی سڑکیں،ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے دعوے کاغذی
Mar 22, 2022