ملتان (خصوصی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا اعزاز ،نشتر ہسپتال کے سینئر معالج ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک ڈاکٹر مظہر چوہدری سوسائٹی آف سپائن سرجنز پاکستان کے نائب صدر منتخب، طبی حلقوں کی جانب سے مبارکباد ، اس حوالے سے گزشتہ روز انہوں نے باقاعدہ عہدے کا حلف اٹھایا ،، اس موقع پر ڈاکٹر مظہر چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر میں سپائن سرجری ٹریننگ کی 04 ماہانہ مشاہرہ کے ساتھ سیٹوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں انٹرنیشنل فیلو شپ کا آغاز ہو گا ساتھ ہی نشتر ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپائن اینڈ آرتھوپیڈک ٹاور کی منظوری اور اس کو جلد از جلد تعمیر کروانے کے حوالے سے کوششیں مزید تیز کر دی جائیں گی ۔
نشتر ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک ڈاکٹر مظہر چوہدری سوسائٹی آف سپائن سرجنز پاکستان کے نائب صدر منتخب،حلف اٹھا لیا
Mar 22, 2022