واپڈا سیکنڈ جہانیاں کی غلفت ، شہریوں کے سروں پر موت منڈلانے لگی

جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) اڈا پل 132 پر واپڈا سیکنڈ جہانیاں حکام کی غلفت لاپرواہی کے باعث 11 ہزار کے وی مین ٹرانسمشن بجلی لائن کی گھروں کے اوپر جھولتی تاریں شہریوں کے وبال جان بن گئی ہیں، آبادی کے اوپر لگی مین تاریں انتہائی نیچے ہونے کے باعث شہریوں کے سروں پر موت منڈلانے لگی ہے ، مکینوں رانا محمد سلیمان ، ارسلان ، خالد حسین ، محمد وکیل، محمد اسلام ، محمد عدنان نے بتایا کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے واپڈا حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے۔
، مکینوں نے چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان ایکسین خانیوال ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں سے تاریں اونچی کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...