کلروالی(نامہ نگار ) نواحی علاقوں میں رورل ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی اور بنیادی ہیلتھ سنٹر کوٹلہ لعل شاہ (مسوشاہ)میں مریض دن بھر دھکے کھانے پر مجبور ، کوئی پرسان حال نہیں ہے گزشتہ روز زہریلے حشرات کے کاٹنے سے آٹھارہ سالہ نوجوان شدید اضطراب کا شکار ہو گیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی لایا گیا ، تین گھنٹے وہ بے یارو مددگار پڑا رہا کسی ڈاکٹر نے چیک کرنا گوارہ نہیں کیا جسے بعد میں پرائیویٹ ہسپتال منتقل کرنا پڑا دوسری طرف بنیادی ہیلتھ سنٹر کوٹلہ لعل شاہ (مسو شاہ)میں مقامی صحافی اور صدر پریس کلب کلرواالی مجیب الرحمٰن شامی اپنے بیٹے کو چیک اپ کے لئے لائے مگر ڈیوٹی آفیسر ڈاکٹر طاہر وحید مرزا سیٹ سے غائب تھے اور مریض دن بھر ڈاکٹر کے انتظار میں خوار ہوتے رہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی اور کوٹلہ لعل شاہ میں مریض دھکے کھانے پر مجبور
Mar 22, 2022