خانیوال (خبرنگار)آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی لاہور میں تقریب منعقد ہوئی ، صدرات عبدالمناف بھٹی چیئرمین ایپجیا پنجاب نے کی۔تقریب میں سپیشل جوڈیشل الاؤنس 1.5 میں پٹیشن کی سماعت کے لئے وکالت نامہ پر دستخط کئے۔سپیشل جوڈیشل الاؤنس کے حصول کے لئے قانونی چارہ جوئی کو مزید تیزی سے جاری رکھنے پر اتفاق ھوا۔ سینئر عہدیداران راشد علی خان،نعیم اختر،فرمان الٰہی سنئیر نائب صدر،آصف رشید میڈیا کوآرڈینیٹر،میاں آصف پروٹوکول سیکرٹری،سخاوت،اعجاز احمد سمرا کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔