گگو منڈی(نامہ نگار)تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا چیلنج کرنے والے اب بھیگی بلی بن گئے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ کے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ نے ملکی سیاست کا پانسہ پلٹ دیا ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی راہ ہموار کر دی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوام کو حکومتی ظلم اور مہنگائی سے بچانے کی کوشش کی ہے۔
عدم اعتماد پیش کرنے کا چیلنج کرنیوالے بھیگی بلی بن گئے: کامران یوسف گھمن
Mar 22, 2022