خانیوال میں تین روزہ جشن بہاراں کی رنگارنگ تقریبات ختم

خانیوال(خبرنگار) تین روزہ جشن بہاراں کے رنگا رنگ پروگرامز اپنی تمام تر رعناعیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سرکاری افسران،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی اور ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور پھولوں کے اسٹالز کے پوزیشن  ہولڈرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔پھلوں کے سٹالز میں محکمہ زراعت نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال نیازی کی زیر سرپرستی پہلی پوزیشن حاصل کی جشن بہاراں کے آخری روز شبیر سٹیڈیم میں پھولوں کے سٹالزاور فوڈ سٹریٹ پر شہریوں کا رش رہا۔

ای پیپر دی نیشن