اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں وزراءخارجہ کونسل اجلاس کے موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تمام معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے مرکزی دروازے پر موجود رہے ،مہمانوں کے استقبال کیلئے سرخ قالین بچھا ئے گئے تھے،منگل کو اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں وزراءخارجہ کونسل اجلاس کے شروع ہونے سے قبل مہمانوں کے استقبال کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خود مرکزی دروزاے پر موجود رہے اور مہمانوں کااستقبال اور خوش آمدید کہتے رہے ۔ اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے /وفود پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچتے رہے مہمانوں کے استقبال کیلئے سرخ قالین بچھا ئے گئے تھے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کثیر تعداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لا ئے ۔
او آئی سی اجلاس، شاہ محمود قریشی تمام معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے مرکزی دروازے پر موجود رہے
Mar 22, 2022 | 11:57